بابُوشکا لیڈی Babushka Lady! امریکی صدر کے قتل کی ایک پراسرار گواہ۔

یہ ذکر ہے ایک ایسی خاتون کا، جس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی لیکن اسے لیڈی کا نام دے دیا گیا تھا۔ بابوشکا دراصل خواتین کا ایک ہیٹ ہوتا ہے جیسے روسی خواتین استعمال کرتی ہیں۔ چونکہ اس خاتون نے ویسا ہی ہیٹ پہن رکھا تھا اسی لیے اسے بابوشکا لیڈی کے نام سے یاد کیا جاتارہاتھا۔

یہ واقعہ 1963ء کا ہے۔  دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکا کا سب سے طاقتور شخص یعنی صدر امریکا جان کینیڈی (John F. Kennedy ) کی سواری گزر رہی ہے۔  اچانک ایک طرف سے گولی چلتی ہے اور کینیڈی کا قتل ہوجاتا ہے۔  یہ ایک خوفناک واردات تھی۔ ہر طرف بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ کسی کو اپنا بھی ہوش نہیں ہے۔ اسی عالم میں یہ عورت اپنے ہاتھ میں کیمرا لیے دکھائی دیتی ہے۔  اس کے سر پر وہی بابوشکا ہیٹ ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ اس بھگدڑ اور خوف و ہراس کے باوجود اس کے اطمینان میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ بہت سکون کےساتھ تصویریں کھینچتی رہتی ہے۔ گاڑیاں دوڑ رہی ہیں۔ پولیس والے بھاگتے پھر رہے ہیں۔ صدر کینیڈی کو اسپتال لے جایا گیا ہے لیکن وہ عورت اسی جگہ کھڑی رہتی ہے۔ اس کی بھی تصویریں کیمروں میں آجاتی ہیں لیکن اس کا چہرہ اس لیے پتا نہیں چلتا کہ وہ چہرہ ہیٹ میں چھپا ہوا ہے۔ بعد میں جب انتظامیہ کو ہوش آتا ہے تو اس عورت کی تلاش شروع ہوتی ہے لیکن وہ اب کہیں غائب ہوچکی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ا س عورت کےپاس اس قتل کا ثبوت موجود ہے کیونکہ اس نے تصویریں اتاری ہیں لیکن اسے کہاں اور کیسے تلاش کیا جائے….؟

پورے امریکا میں اس عورت کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا۔ اشتہارات دیے گئے۔ اسے انعام کی پیشکش کی گئی کہ وہ بس ایک مرتبہ سامنے آجائے لیکن وہ تو گدھے کےسر سے سینگ کی طرح غائب ہوچکی تھی۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کون تھی، کہاں سے آئی تھی اور تصویریں کھینچنے کا کیا مقصد تھا….؟ یہ تصویریں اس نے کہاں استعمال کی ہوں گی۔

پھر برسوں گزر گئے۔ اور ایک دن اچانک اسی قسم کا ہیٹ پہنے ایک عورت حکام کے سامنے پہنچ گئی۔   اس کا دعویٰ تھا کہ وہ وہی عورت ہے۔ وہ اس دن اتفاق سے اسی سڑک سے گزر رہی تھی جس وقت یہ حادثہ ہوا۔

اس کا کہنا تھا کہ وہ اتنی دہشت زدہ ہوگئی تھی کہ اس سے بھاگا بھی نہیں جا رہا تھا اسی لیے وہ ایک ہی جگہ جم کر رہ گئی تھی۔جب اس سے یہ دریافت کیا گیا کہ اس نے جو تصویریں اتاری تھیں، وہ کہاں ہیں۔ تو اس نے صاف انکار کردیا۔ اس نے بتایا کہ اس کےپاس کوئی کیمرا نہیں تھا۔ وہ خالی ہاتھ تھی، بعد میں پتا چلا کہ وہ ایک فراڈ عورت تھی اور صرف شہرت کی خاطر اس نے اپنے آپ کو پیش کیا تھا۔ بہرحال بابوشکا لیڈی اتنے برس گزر جانے کے بعد بھی ایک راز ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے