تپسی پنوں کنچنا 3 میں بنیں چڑیل!

تپسی پنوں
مشہور ایکسٹرس تپسی پنوں کی فلم سورما باکس آف پر بری طرح ناکام رہی۔ یہ فلم بھارت کے ہاکی لیجنڈ سندیپ سنگھ کی زندگی پر بنائی گئی تھی لیکن تپسی پنوں اور یہ فلم دونوں ہی شائقین کا دل جیتنے میں ناکام رہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ تپسی پنوں ہی کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم کنچنا 3 عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ یہ فلم ایک ہارر کامیڈی ہے۔ اسے یوٹیوب پر ریلیز ہوئے صرف 48 گھنٹے ہی ہوئے ہیں اور محض اتنے ہی وقت میں یہ فلم 10 ملین مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔ اس فلم میں تپسی ایک چڑیل کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔
یہ فلم ایک این آر آئی کی کہانی ہے جو اپنے پرانے گھر کو بیچنا چاہتا ہے ، لیکن وہاں پہلے سے ہی بھوتوں کا کنبہ رہتا ہے اور وہ کنبہ کوئی نہیں اسی این آر آئی کا ہی کنبہ ہے ۔ چونک گئے نا ؟ ہم بھی چونک گئے تھے جب ہم نے اس فلم کو دیکھا تھا ، بھلے ہی تاپسی کی جمعہ کو ریلیز ہوئی فلم سورما زیادہ کمائی نہیں کرسکی ہو ، لیکن تاپسی کو لوگ بھوتنی کی شکل میں دیکھ کر کافی پسند کررہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے