رشی کپور نے مانگی رنبیر کپور کے لیے بھیک!

رشی کپور

اداکار رشی کپور انڈین فلم انڈسٹری میں اپنے برے برتاؤ کے سبب ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔ خصوصاً جب وہ اپنے بیٹے اور مشہور اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ہوں۔ لیکن رنبیر کپور کی جانب سے دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ بات کہی گئی کہ ان کے والد رشی کپور بظاہر ان کے ساتھ کتنا ہی سخت رویہ رکھیں لیکن وہ اپنے بیٹے اور اس کے کیرئیر کی بہت زیادہ فکر کرتے ہیں۔ فلم سنجو کے اسٹار رنبیر کپور نے مڈ ڈے نامی ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بتایا کہ وہ اپنے والد رشی کپور کے ساتھ پبلک میں جانے سے کتراتے ہیں جس کا سبب ان کے والد کا رنبیر کے ساتھ انتہائی سخت رویہ ہے۔ اس کے علاوہ وہ پبلک میں رشی کپور سے بات کرنے سے بھی گریز کرتے ہیں۔ رنبیر کی والدہ اور رشی کپور کی بیوی نیتو سنگھ ان دونوں کے درمیان رابطے کا سبب بنتی ہیں۔ رنبیر کے مطابق انہیں فلم ڈائریکٹر انوراک باسو کے لیے انتہائی دکھ ہوا جب انوراگ باسو کو ان کے والد رشی کپور کے غصے کا سامنا کرنا پڑا، رشی کپور نے انوراگ باسو کے ساتھ ساتھ میوزک ڈائریکٹر پریتم کو بھی نابخشا۔ یاد رہے رشی کپور نے سرعام انوراک باسو کی بےعزت کرتی ہوئے انہیں غیر پیشہ ور اور ایک فضول قسم کا ڈائریکٹر کہا تھا، جس نے ان کے بیٹے یعنی رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس کو انتہائی خراب انداز میں فلمایا اور عوام کے سامنے پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ فلم ریلیز سے قبل کسی کو دکھانے کی ضرورت بھی محسوس نہ کی۔ ظاہر ہے کہ اس فلم پر رنبیر کپور کا پیسہ لگا ہوا تھا، تو رشی کپور کی جانب سے غصہ ہونا تو بنتا تھا۔

لیکن رنبیر کپور کے مطابق فلم سنجو میں رنبیر کپور کا کاسٹ کیا جانا ان کے والد رشی کپور کی ہی کوششوں سے ممکن ہوا۔ چند سال قبل جب راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لگے رہو منا بھائی ریلیز ہوئی تب رشی کپور نے راج کمار ہیرانی کی ماں کے پیروں میں گر کر یہ بات کہی تھی کہ ‘‘آپ کا بیٹا ایک جینئس ہے مجھے اُمید ہے کہ وہ کسی موقع پر میرے بیٹے کے ساتھ بھی کام کرے گا’’۔
اور یہ موقع سنجو فلم کی شکل میں ظاہر ہوا۔ سنجو نامی فلم جو سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی ہے رنبیر کپور کے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم نے ریلیز کے ایک ماہ بعد ہی کمائی کے بیشتر ریکارڈز  توڑ دیے ہیں۔ اور اُمید کی جارہی ہے کہ یہ فلم مزید اور  ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے