کیا عرفان خان کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے؟

عرفان خان
عرفان خان بالی ووڈ کے ایسے معروف ترین اداکار ہیں جن کی شہرت اور چرچے ناصرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ تک سنے جاسکتے ہیں۔ عرفان خان نے سلم ڈاگ ملینیئر، انفرنو اور جراسک پارک جیسی ہالی ووڈ فلموں میں کام کرکے جہاں اپنے  فن کا لوہا منوایا وہیں عرفان خان کی کارکردگی بالی وڈ فلموں جیسے پیکو، لنچ باکس، حاصل اور تلوار میں بھی نہایت قابل ذکر رہی ہے۔
اداکار عرفان خان اپنی بیماری Neuro Endocrine Tumor ٹیومر کا ان دنوں لندن میں علاج کروا رہے ہیں، اسی درمیان ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے، جس میں عرفان کافی کمزور دیکھائی دے رہے ہیں، پلی ٹی شرٹ میں وہ مسکراتے دیکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے ایئرفون بھی لگائے ہوئے ہیں، یہ تصویر عرفان نے ٹویٹر پر پروفائل پر لگائی ہے.
ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ عرفان نے 5 مارچ کو بتایا تھا کہ وہ ایک بیماری کا شکار ہوگئے ہیں، جب سے عرفان نے اپنی بیماری کے بارے میں بتایا تھا، تبھی سے انکے فینس سے لیکر بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے انکی اچھی صحت کے لیے دعائیں مانگنی شروع کردی تھی. جبکہ حال ہی میں عرفان خان کا اپنے دوست کو لکھا گیا ایک خط بھی انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوا، جس میں عرفان خان زندگی سے کافی حد تک مایوس دکھائی دیتے تھے لیکن اب کچھ عرصہ علاج کے بعد اُمید کی جارہی ہے کہ ان کی صحت بحالی کی طرف لوٹ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے