شہرت حاصل کرنے کے لیے امریکی ماڈل بے حیائی کی حدوں کو پار کرگئی۔

فیشن شو

دنیا میں لوگ شہرت پانے کے لیے بڑے سے بڑا کام بھی کر گزرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان نے لوگوں کے لیے سستی شہرت کا حصول نہایت آسان بنادیا ہے۔ ہمیں روزانہ انٹرنیٹ پر مختلف لڑکوں اور لڑکیوں کی عجیب و غریب،فحش اور نازیبہ ویڈیو دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف اس سکڑتی ہوئی دنیا میں مقبولیت حاصل کرنا ہے۔ ایسی ہی شہرت پانے والوں کی فہرست میں اب ایک امریکی ماڈل بھی شامل ہوگئی ہیں۔

اس امریکی ماڈل یعنی  مارا مارٹن Mara Martin کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ امریکہ میں اسپورٹس السٹریٹیڈ سوئم سوٹ فیشن شو کے دوران 30 سالہ ماڈل مارا مارٹن نے اپنی 5 مہینے کی بیٹی آریہ کو دودھ پلاتے ہوئے ریمپ واک کیا۔

سوئم سوٹ فیشن شو کے دوران اتوار کو مارا مارٹن جب سنہرے رنگ کی بکنی میں ریمپ پر اتریں تو سبھی کی نگاہیں ان پر ہی تھم گئیں۔ ریمپ پر انہوں نے اپنی پانچ مہینے کی بیٹی آریہ کو دودھ پلاتے ہوئے کیٹ واک کیا۔ اس دوران اس بچی کو بھی ہرے رنگ کا سوئم سوٹ پہنانے کے ساتھ اسے شور سے بچانے کے لئے کانوں پر ہیڈ فون لگا رکھا تھا۔

ریمپ میں اپنی بچی کو بریسٹ فیڈ کراتیں مارا مارٹن کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ مارا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لوگوں کی ستائش کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ، ‘مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ ایک دن صبح اٹھنے پر میرا اور میری کا نام اس کام کے لئے سرخیوں میں ہے جو میں روز کرتی ہوں۔

فیشن شو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے