ہمارے بارے میں 

اردو ڈائری

اردو ڈائری یوٹیوب پر تاریخ کے حوالے سے اردو زبان کا سب سے بڑا چینل ہے۔ اگست 2017ء میں لانچ ہونے کے بعد اردو ڈائری نے یو ٹیوب میں اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا ہے۔ اردو ڈائری اسی یوٹیوب چینل کی آفیشل ویب ہے۔

اردو ڈائری ڈاٹ کام اردو زبان میں تاریخ  کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو کی ترویج میں گامزن ہے۔ ہمارا مقصد اپنے قارئین کو غیر جانبدار رہتے ہوئے تاریخ کے مستند اور جامع حقائق سے باخبر کرنا ہے۔ علاوہ ازیں قارئین کی معلومات کے لیے دلچسپ مضامین اور کہانیاں بھی پیش کرتے ہیں ۔

اردو ڈائری یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والے صارفین کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق برصغیر پاک و ہند سے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکا، برطانیہ، سعودی عرب اور دیگر خلیجی عرب ممالک سے سب سے زیادہ تعداد میں صارفین اس ویب سائٹ سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اُن صارفین کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے، جو اردو جانتے ہیں اور جو اس یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ سے باقاعدگی سے استفادہ کرتے ہیں۔

ہمارے بارے میں

دنیا کی تاریخ کے متعلق یوں تو کتابوں کی سینکڑوں لائبریریاں بھری پڑی ہیں اور انٹرنیٹ پر بھی کئی انگریزی ذرائع ہیں جن میں نیشنل جیوگرافک اور ہسٹری چینل کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ لیکن اردو میں اب تک کوئی ایسی ویب سایٹ نہیں تھی جو تاریخ کے حوالے سے اردو زبان میں مستند اور عام فہم مضامین پیش کرے۔ ” اردو ڈائری” کے ذریعہ ہم نے تاریخ کی ان مستند کتب جو مہنگی ہونے کی وجہ سے ہر فرد کی پہنچ میں نہیں اور مغربی زبانوں میں موجود تاریخی قصوں کو اردو میں بیان کرنے کی ایک معمولی کوشش کی ہے جس کا مقصد اردو زبان بولنے والوں کو دنیا کی مستند تاریخ سے واقف رکھنا ہے۔

اردو ڈائری کی مرکزی ٹیم

”اردو ڈائری” میں پیشہ ور صحافیوں اور کتب بینوں کی ایک ایسی ٹیم کام کررہی ہے جو تاریخ کے مطالعہ میں کئی سال کا تجربہ رکھتی ہے۔

محمد عزیر بیگ

بانی / ایڈمن / مرکزی رکن

محمد عزیر بیگ، گزشتہ بارہ برسوں سے مختلف صحافتی اداروں میں گرافک اور ملٹی میڈیا کا کام انجام دے رہے ہیں۔ سال 2017ء میں انہوں اردو ڈائری یوٹیوب چینل  اور پھر اردو ڈائری ویب سائٹ کی بنیاد ڈالی.

وردہ احسن

منجمنٹ ایڈیٹر

وردہ احسن جناح یونیوسٹی کراچی سے ایم بی بی ایس کرچکی ہیں ۔ گھریلو مصروفیات کے سبب پریکٹس سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے لیکن مختلف اخبارات و جرائد میں مضامین لکھتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ  اردو ڈائری یوٹیوب چینل اور  اردو ڈائری ویب سائٹ کے لیے بھی مضامین اور اسکرپٹ لکھتی ہیں۔

محمد نبیل عباسی

کمپوزنگ اینڈ ڈیزائننگ

محمد نبیل عباسی اردو ڈائری ویب سائٹ میں کمپوزنگ اور ڈیزائننگ کی ذمہ داریاں سبھالتے ہیں۔

 

 


اردو ڈائری، یوٹیب کے چینل اردو ڈائری کی آفیشل ویب سائٹ ہے۔ یہ ویب سائٹ اردو زبان میں تاریخ کے متعلق منفرد ویب سائٹ ہے جس میں شایع ہونے والے مضمون  کو مستند تاریخی کتب اور
اردو، انگریزی اور عربی زبان کی دیگر کتب کے ساتھ ساتھ اور مختتلف ویب سائٹس سے استفادہ کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس ویب سائٹس کے کسی بھی قسم کا مواد کا بلا اجازت استعمال کرنا یا اس کی نقل کرنا ممنوع ہے۔

ویب سائٹ سے متعلق ہر قسم کی تجاویز اور تنقید کے لئے درج ذیل فارم پر کریں