شخصیات

ایک ذہین ترین اور پراسرار پروفیسر! جو آج تک پہیلی بنا ہوا ہے۔

مونسیر چوچانی Monsieur Chouchani  ایک ذہین ترین اور پراسرار پروفیسر۔ یہ ایک حیرت انگیز کردار تھا۔ اس کی موت 1968ء میں ہوئی ہے۔ یعنی زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہے۔ اس کے باوجود اس کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ کون تھا۔اس کا ظہور دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں ہوا تھا۔ فزکس کے چند طالب علم ...

Read More »

جلال الدین خوارزم شاہ! چنگیز خان سے ٹکرانے والی آخری چٹان۔

علم وفن کا مرکز بغداد!….. جہاں سے سائنس، فلسفہ، مذہب، فقہ، صرف ونحو وغیرہ جیسے مختلف علوم کے بنیادی اصول وضع کئے گئے….. بغداد! جو اہل اسلام کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا تھا، اُس دور میں اپنی طاقت کھو بیٹھا تھا۔ اس کی علمی وفکری بنیادی، بیعملی کے باعثِ مخدوش ہورہی تھیں اور مفاد پرست اور نامِنہاد دانشوروں نے عوام ...

Read More »

آخناتون (آخن آتن)۔ ایک خدا کو ماننے والا فرعون

بہت ہی کم لوگوں کو یہ علم ہوگاکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے کوئی اسی برس پہلے ایک ایسا فرعون بھی ہو گزرا ہے، جسے تاریخ انسانی کے پہلے موحد بادشاہ،نامور فلسفی  اور انسان دوستی کے اولین علم بردار کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ آمن حوتپ چہارم کے نام سے مصر کے تخت پر جلوہ افروز ہوالیکن اس ...

Read More »

عورتوں کا ریپ کرنے کے بعد زندہ جلادینے والا بادشاہ۔ آئیون دی ٹیریبل

آئیون دی ٹیریبل

آج ہم ایک ایسے شخص کا قصہ بیان کرنے جارہے ہیں کہ جسے درندہ کہنا بھی دراصل درندوں کی توہین ہے۔ ہمارا موضوع گفتگو ہے روس کا پہلا زار آئیون دی ٹیریبل۔ یہ اتنا بے رحم اور سفاک انسان گزرا ہے کہ تاریخ بھی اس کے نام کے ساتھ ٹیریبل یعنی خوفناک کا لفظ استعمال کرتی ہے۔ آئیون 1530 عیسوی ...

Read More »

وادیٔ مہران کے سائیں! سچل سر مست

دوپہر کے وقت جب گرمی اپنے عروج پر پہنچ گئی تو گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے ایک بزرگ ملتانی مٹی جسم پر مل کر رہٹ  (کنویں) کے پاس بیٹھے تھے کہ مٹی خشک ہوجائے تو ٹھنڈے پانی سے غسل کیا جائے۔ یہ اٹھارویں صدی عیسوی کے دور کی بات ہے۔ جو نہایت افراتفری اور انتشار کا دور ...

Read More »

سلطان الہند۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ! تعلیمات اور کرامات

غریب نواز

یہ تخت و تاج، دنیا کے بہترین خطے پر حکومت بہترین سپاہیوں پر مشتمل اس فوج کا میرے بعد وارث کون ہوگا۔  مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کے ہاں یکے بعد دیگرے کئی بیٹے پیدا ہوئے لیکن وہ سب کے سب چند دن یا زیادہ سے زیادہ چند سال اس دنیا میں رہ کر موت کی وادیوں میں اتر گئے ...

Read More »

حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے حالات زندگی اور کرامات!

بابا فرید

رات کے آخری پہر جہاں خلقت نیند کی وادیوں میں گم تھی۔ تاروں کی ٹمٹماہٹ اور چاند کی چاندنی زمین پر خداوند تعالیٰ کے انوار کی صورت میں برس رہی تھی ان لطیف اور مدھم روشنیوں میں ایک مشّاق چور گہری نظر سے مختلف گھروں کا جائزہ لے رہا تھا اور آخر اس نے ایک گھر کا انتخاب کرلیا۔ گھر ...

Read More »

مولانا رومؒ ! اسلامی ریاست کو سفاک دشمنوں سے بچانے والے۔

مولانا روم مزار

شاہ شمس تبریزؒ اکثر سیاحت میں رہتے تھے عموماً اُن پر جذب کی کیفیت طاری رہتی تھی شاہ تبریزؒ کا یہ معمول تھا کہ جس علاقے میں بھی جاتے وہاں پہلا کام یہ کرتے تھے کہ سرائے کے حجرے میں مراقبے میں مصروف ہوجاتے۔ اسی طرح نگر نگر گھومتے رہے پھر ایک دن خداتعالیٰ سے مناجات کرنے لگے کہ ’’یا ...

Read More »

امام غزالی! دنیا کا پہلا انسائیکلو پیڈیا مرتب کرنے والے۔

امام غزالی کی ولادت  450 ہجری بمطابق 1058 میں ایران کے شہر طوس کے قصبہ غزال میں ہوئی۔ ایک قول کے مطابق طوس کے قصبہ طاہران میں ہوئی۔ آپ کے والد محمد بن محمد رحمتہ اللہ کا انتقال 465 میں اس وقت ہوا جب آپ کی عمر پندرہ برس تھی آپ کے چھوٹے بھائی حضرت شیخ احمد غزالی کی عمر ...

Read More »

برسین۔ تاریخ کی حسین ترین عورت اور سکندر اعظم کی محبوبہ

برسین

یہ مضمون ایک ایسی  دلفریب اور دلکش حسن کی مالک عورت پر ہے۔ جس کی زندگی میں تین مرد آئے اور وہ تینوں ہی  میدانِ جنگ کے فاتح تھےلیکن اس کے حسن بے انتہاء کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔ اس کی زلفوں کےاسیر ہوجانے والوں میں سے ایک تمام عالم کو فتح کرلینا والا سکندراعظم بھی تھا۔ جس نے اس ...

Read More »